مرغی کا گوشت مزید 9 روپے مہنگا ہو گیا

ہم نیوز  |  Jul 13, 2024

لاہور، مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، مرغی کا گوشت مزید 9 روپے مہنگا ہو گیا۔

اس اضافے کے بعد برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت 519 روپے ہو گئی ہے، زندہ مرغی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

عوام کو مفت سولر پینل کی فراہمی 14 اگست سے شروع ہو گی

زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 345 روپے جبکہ پرچون ریٹ 358 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں 2 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے، قیمت دوبارہ 250 روپے فی درجن پر پہنچ گئی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More