عدت کیس میں سزا کیخلاف اپیلوں پر سماعت شروع

ہم نیوز  |  Jul 13, 2024

 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پرسماعت شروع ہو گئی ہے۔

خاورمانیکا کے وکیل زاہد آصف نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملزمان کوئی مزید شواہد پیش کرنا چاہتے ہیں ، تو پیش کر سکتے ہیں، ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔

خاور مانیکا کی درخواست خارج ، عدت کیس میں اپیل کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا حکم برقرار

وکیل زاہد آصف کا کہنا تھا کہ تمام تر ذمہ داری بشری بی بی کے کندھوں پر منتقل کی جا رہی ہے، شوہر عورت کی قربانیوں کو سائیڈ پر رکھ کر کہہ رہا ہے میں نے کچھ نہیں کیا۔

خاور مانیکا کے وکیل نے کہا کہ بیوی بنی گالہ کی آسائش چھوڑ کر اڈیالہ جیل تک چلی گئی۔ جج افضل مجوکہ نے کہا کہ ایسے ہو ہی نہیں سکتا اگر شادی ہوئی تو دونوں ذمہ دار ہیں۔

بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی عمران خان کی درخواست مسترد

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر جمعہ کو فیصلہ نہ ہوسکا تھا۔ مقدمے کا فیصلہ آج متوقع ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More