مجھے اپنے کیریئر کے دوران ٹنڈولکر سب سے مشکل ترین بیٹر لگا ، جیمز اینڈرسن

ہم نیوز  |  Jul 13, 2024

ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے انگلینڈ کے فاسٹ بائولر جیمز اینڈرسن ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا آخری میچ کھیلنے کے بعد ریٹائر ہو گئے۔

کیریئر کے آخری ٹیسٹ میچ سے قبل برطانوی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے جیمز اینڈرسن نے اپنے طویل کیریئر میں سب سے مشکل ترین بیٹر کے بارے میں کہا کہ مجھے لیجنڈری سچن ٹنڈولکر کے خلاف بولنگ کرنامشکل لگا۔

جیمز اینڈرسن نے تاریخ رقم کر دی ، 700 وکٹیں لینے والے پہلے فاسٹ بائولر بن گئے

اینڈرسن کا کہنا تھا کہ ٹنڈولکربہترین بیٹر تھے، ان کے خلاف میں نے کوئی خاص منصوبہ نہیں بنایا لیکن مجھے معلوم تھا کہ جب وہ بیٹنگ کرنے آگئے تو میں ان کے خلاف کوئی بری گیند نہیں کرسکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ ٹنڈولکر کو بھارت میں آؤٹ کرتے تو گراؤنڈ میں پورا ماحول ہی بدل جاتا، وہ اتنی بڑی وکٹ تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More