ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز،آسٹریلیا کو شکست، فائنل میں پاکستان اور بھارت مدمقابل

ہم نیوز  |  Jul 13, 2024

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو شکست، فائنل میں پاکستان اور بھارت مدمقابل ہوں گے۔

سیمی فائنل میں انڈین چیمپیئنز آسٹریلیا چیمپیئنز کو 86 رنز سے ہرا کرٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئے۔نارتھیمپٹن میں کھیلے گئے دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا چیمپئنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ پر 254 رنز بنائے، اور آسٹریلیا کو جیتنے کے لئے 255 رنز کا ٹارگٹ دیا۔

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کوشکست دیدی

بھارت یوراج سنگھ، عرفان پٹھان، یوسف پٹھان اور اتھپپا کی نصف سنچریوں کی بدولت بڑا ٹارگٹ دینے میں کامیاب ہوا، آسٹریلیا کی جانب سے پیٹر سڈل کامیاب بالر رہے انہوں نے چار بھارتی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا چیمپیئنز کی ٹیم شروع میں ہی مشکلات کا شکار ہو گئی، اس کی تین وکٹیں جلد گر گئیں، جس کے بعد ان کے رنز بنانے رفتار بھی سست ہو گئی، اس آسٹریلیا نے مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 168 رنز بنائے، اس طرح بھارت سیمی فائنل 86 رنز سے جیت گیا۔

پاکستان ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکا ہے اس طرح اب دونوں روایتی حریفوں کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More