ایشیا اور انڈیا کے امیر ترین انسان مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی کی تقریبات گذشتہ برس دسمبر سے لے کر جمعے کو شادی کی مرکزی تقریب تک عالمی سطح پر سرخیوں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
انڈین میڈیا کے مطابق اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی سات ماہ سے زائد عرصے تک چلنے والی شادی سے قبل کی پرشکوہ تقریبات میں پانی کی طرح پیسہ بہایا گیا ہے۔ لیکن پیسے کے علاوہ ان تقریبات میں شریک کرنے والے مہان بھی سب کی توجہ کا مرکز بنے رہے ہیں۔ ذیل میں ہم بتائیں گے کہ کون سی مشہور شخصیات آج شادی کی مرکزی تقریب میں شرکت کر رہی ہیں یا کر سکتی ہیں۔
مارک زگربرکدنیا کی مشہور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک کے سربراہ مارک زگربرک اپنی اہلیہ کے ہمراہ شادی میں شرکت کریں گے۔ وہ جام نگر میں ہونے والی تقریبات کے 12 سو مہمانوں کی فہرست میں بھی شامل تھے۔کِم اور کلویی کارداشیانمشہور زمانہ کارداشیان سسٹرز کا اس شادی میں آنا سب کے لیے اچھنبے کی بات تھی۔ لیکن جب جمعے کو کِم اور کلویی کارداشیان انڈیا پہنچیں تو ان کا بھرپور استقبال کیا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Instant Bollywood (@instantbollywood)جان سینامشہور ریسلر اور اداکاری جان سینا بھی جمعے کو شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچیں ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔ٹونی بلیئربرطانیہ کے سابق وزیراعظم ٹونی بلیئر بھی شادی میں شرکت کے لیے ممبئی پہنچے ہیں۔ اگرچہ یہ کوئی حیرانگی کی بات نہیں کیونکہ وہ طویل وقت سے امبانی خاندان کے دوست ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)بورس جانسنبرطانیہ ہی کے ایک اور سابق وزیراعظم بورس جانسن بھی شادی میں شرکت کے لیے انڈیا پہنچ چکے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Voompla (@voompla)ڈیوڈ اور وکٹوریا بیکھممختلف ذرائع کے مطابق مشہور سیلیبرٹی جوڑی ڈیوڈ اور وکٹوریا بیکھم بھی شادی میں شرکت کرے گی۔ اگرچہ ان کے ابھی تک انڈیا پہنچنے کی کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی۔ایوانکا ٹرمپمارک زگربرک کی طرح سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور ان کے خاندان کی شادی میں شمولیت کی اطلاعات ہیں۔ انہوں نے مارچ میں ہونے والی شادی سے قبل ہونے والی تین روزہ تقریبات میں بھی شرکت کی تھی۔ View this post on Instagram A post shared by Voompla (@voompla)ہیلری کلنٹنامریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پہلے بھی امبانی خاندان کی تقریبات میں شرکت کرتی رہی ہیں اور امید ہے کہ وہ اس شادی میں بھی شرکت کریں گی۔