کوئٹہ: نصیر آباد میں دو گروپوں میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  Jul 13, 2024

کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس منجھو شوری تھانہ کی حدود میں رڈ قبائل کے دو گروپوں میں تصادم ہوا۔

نصیراباد کے علاقے زہری پل کے قریب در محمد پر مخالفین نے فائرنگ کر دی۔ جان بچانے کی خاطر در محمد رڈ نے پٹ فیڈر کے اندر چھلانگ لگا دی جس سے وہ ڈوب کر جاں بحق ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ضد سے کام نہیں چلے گا، جماعت اسلامی اور فضل الرحمان کی حمایت حاصل ہے، محمود خان اچکزئی

واقع کی اطلاع ملنے پر مقتول در محمد کے ورثا نے مخالفین کے گوٹھ پر حملہ کر دیا اور شدید فائرنگ کی۔ جس سے دونوں گروپوں سے 2 افراد عبدالحلیم اور نزیر احمد جاں بحق ہوگئے۔

واقع کی اطلاع ملتے ہی منجھو شوری پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی لاشوں کو سول اسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے واقع کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دیں تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More