انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر

ہم نیوز  |  Jul 13, 2024

لندن: انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا پہلا ٹیسٹ میچ جیمز اینڈرسن کے ٹیسٹ کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا۔

جیمز اینڈرس نے اپنے آخری ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں 4 وکٹیں اپنے نام کیں۔ جس میں دوسری اننگز کی 32 رنز کے عوض 3 وکٹ شامل ہیں۔

41 سالہ جیمز اینڈرسن نے انگلینڈ کی طرف سے ٹیسٹ کیریئر میں 704 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ انگلش فاسٹ باؤلر نے 188 ٹیسٹ میچوں میں ٹیم کی نمائندگی کی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ورلڈ چیمپیئنز آف لیجنڈز کے فائنل میں پہنچ گیا

جیمز اینڈرسن کی بہترین باؤلنگ 42 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کرنا تھی۔ انہوں نے یہ پرفارمنس ویسٹ انڈیز کے خلاف 2017 میں لارڈز کے میدان میں دی۔

انگلش فاسٹ باؤلر نے ٹیسٹ کرکٹ کی اننگز میں 32 مرتبہ 5 یا اُس سے زائد وکٹ اپنے نام کیں جبکہ میچ میں 10 یا اُس سے زائد وکٹوں کا کارنامہ 3 مرتبہ اپنے نام کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More