پارٹی رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت کا ردعمل آ گیا

ہم نیوز  |  Jul 12, 2024

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت کا ردعمل آ گیا۔

اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ  بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑے تھے اور خان کے ساتھ کھڑے رہیں گے!ایک گھر میں چار بھائی بھی ہوں تو ان میں بھی کبھی غلط فہمیاں ہو جاتی ہیں، اور ہم تو ایک اتنی بڑی پارٹی ہیں۔

مزید بولے کہ میرا کسی سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں ہے اور ہم سب ایک ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ صبح نو کی امید ہے، قانون کی حکمرانی کا راستہ بحال ہوتا نظر آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خلاف کسی پی ٹی آئی رہنما نے سازش کی ہے تو پروا نہیں۔

جے یو آئی سپریم کورٹ کے فیصلے کو جزوی طور پر تسلیم کرتی ہے، مولانا فضل الرحمان

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے شیر افضل مروت کی بنیادی رکنیت معطل کردی۔

پی ٹی آئی اعلامیے کے مطابق شیر افضل مروت کی پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی سے متعلق انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جس میں رؤف حسن، بریگیڈیئر ریٹائرڈ مصدق ملک، فردوس شمیم نقوی اور داؤد خان کاکڑ بھی شامل ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More