حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، اعظم نذیر تارڑ کا سپریم کورٹ فیصلے پر ردِعمل

ہم نیوز  |  Jul 12, 2024

وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِ عمل دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اب بھی 209 اراکین کی اکثریت ہے، فیصلہ ابھی پورا نہیں دیکھا۔

اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہا حکومت نظرثانی کی درخواست دائر کرے گی یا نہیں یہ ابھی نہیں بتا سکتا۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد حکمران اتحاد 77 مخصوص نشستوں سے محروم ہو گیا

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More