مخصوص نشستوں سے متعلق محفوظ فیصلہ آج سنایا جائے گا

ہم نیوز  |  Jul 12, 2024

اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا محفوظ شدہ فیصلہ آج جمعہ کو سنایا جائے گا۔

سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق محفوظ شدہ فیصلہ آج صبح ساڑھے نو بجے سنایا جائے گا۔ محفوظ شدہ فیصلہ چیف جسٹس کے ریگولر 3 رکنی بنچ میں سنایا جائے گا۔

رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور: محرم الحرام کے دوران شہری اپنا شناختی کارڈ لازمی ساتھ رکھیں، پولیس چیف

اس سے قبل چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت دوسرا مشاورتی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 13 رکنی فل کورٹ میں شامل تمام ججز شریک تھے۔

واضح رہے کہ فل کورٹ بنچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے بارے میں گزشتہ روز بھی کم و بیش 2 گھنٹے مشاورت کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More