پشاور: محرم الحرام کے دوران شہری اپنا شناختی کارڈ لازمی ساتھ رکھیں، پولیس چیف

ہم نیوز  |  Jul 12, 2024

پشاور: پولیس چیف نے کہا ہے کہ پشاور میں شہری محرم الحرام کے دوران اپنا شناختی کارڈ لازمی ساتھ رکھیں۔

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے حوالے سے سی سی پی او پشاور قاسم علی خان نے کہا ہے کہ ماہ محرم کے دوران شہریوں کے لیے شناختی کارڈ اپنے ساتھ رکھنا لازم ہے۔

سی سی پی او پشاور نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 13 پلاٹونز تعینات ہوں گے۔ 14 ہزار پولیس افسران اور اہلکار محرم کی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے امام بارگاہوں اور جلوسوں کے راستوں کی نگرانی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کےتقریباً دو پچاس افسران اور اہلکاروں کا آئس اور ہیروئن کے کاروبار میں ملوث ہونے کا انکشاف

قاسم علی خان نے کہا کہ شہر میں افغان مہاجرین کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ماتمی جلوس کے راستوں میں تعمیراتی کاموں پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More