سرفراز احمد کا وائٹ بال فارمیٹس کیلئے محمد رضوان کو کپتان بنانے کا مشورہ

ہم نیوز  |  Jul 11, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹ کے لیے محمد رضوان کو کپتان بنانے کا مشورہ دیا ہے۔

ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں محمد رضوان کے کامیاب ریکارڈ کا حوالہ دیتے ہوئے انہیں وائٹ بال فارمیٹس کے لیے کپتان بنانے کی حمایت کی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی ناقص کارکردگی، سری لنکن کپتان مستعفی

سرفراز احمد  نے کہا کہ محمد رضوان نے ماضی میں کے پی کے کو تمام ڈومیسٹک ایونٹس اپنی کپتانی میں جتوائے ہیں۔

سرفراز احمد نے مزید کہا کہ ملتان سلطانز کے کپتان کے طور پر محمد رضوان کی کارکردگی کئی سالوں سے بہترین رہی ہے، وہ کپتان کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔

ورلڈ کپ کی پرفارمنس سے متعلق رپورٹ بنائی نہ کسی کھلاڑی کی شکایت کی، اظہر محمود

واضح رہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ناقص پرفارمنس پر قومی ٹیم اور مینجمنٹ زیرعتاب ہے ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More