ورلڈ کپ کی پرفارمنس سے متعلق رپورٹ بنائی نہ کسی کھلاڑی کی شکایت کی، اظہر محمود

ہم نیوز  |  Jul 11, 2024

اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے پی سی بی کو بھیجی گئی رپورٹ سے لاتعلقی کا اظہارکردیا۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ورلڈ کپ کی پرفارمنس سے متعلق رپورٹ بنائی نہ کسی کھلاڑی کی شکایت کی۔

سلیکشن کمیٹی سے ہٹائے جانے پر عبدالرزاق نے بھی خاموشی توڑ دی

چئیرمین پی سی بی سے میری ملاقات ضرور ہوئی ہے،ملاقات کے دوران میں نے قومی ٹیم کی پرفارمنس پر بات کی نہ کسی انفرادی کھلاڑی کی۔

اظہر محمود نے مزید کہا کہ میں نے چئیرمین پی سی بی کو ٹیم کی کارکردگی بہتربنانے کیلئے مختلف تجاویز پیش کیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More