چیمپئنز ٹرافی: بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی، انڈین میڈیا کا دعوی

ہم نیوز  |  Jul 11, 2024

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے میچز کھیلنے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی۔

بھارتی میڈیا کی جانب سے ایک بار پھر دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے کچھ میچز ہائبرڈ ماڈل پر متحدہ عرب امارات یا پھر سری لنکا میں ہوں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بات کے قوی امکانات ہیں کہ انڈین ٹیم پاکستان نہیں جائے گی تاہم اس بارے میں حتمی فیصلہ حکومت نے کرنا ہے، چیمپئنز ٹرافی کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر کام ہو رہا ہے اور ہو سکتا ہے کہ ایشیا کپ کی طرح بھارت اپنے میچز سری لنکا یا پھر متحدہ عرب امارات میں کھیلے۔

پاکستان میں ہونیوالی چیمپئنز ٹرافی کا تفصیلی شیڈول سامنے آگیا

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی واضح طور پر کہہ چکے ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی پاکستان کو ملی ہے اور پورا ٹورنامنٹ پاکستان میں ہی کھیلا جائے گا، سری لنکا میں جولائی کے آخر میں ہونے والی آئی سی سی کی میٹنگ میں بھی اس معاملے کو اٹھایا جائے گا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 2013 سے کوئی بھی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی گئی اور بھارتی ٹیم 2008 سے کوئی بھی ٹورنامنٹ کھیلنے پاکستان نہیں آئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More