جنید خان نے والد سے کار لینے سے انکار کی وجہ بتا دی

ہم نیوز  |  Jul 11, 2024

بالی ووڈ کے سپرسٹار عامر خان کے بیٹے جنید خان نے والد کی طرف سے کار لینے سے انکار پر ردعمل دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جنید خان کی حال ہی میں نیٹ فلکس پر مہاراج ریلیز ہوئی ہے، جس سے انہوں نے فلم نگری میں اپنے اداکاری کے سفر کا آغاز کیا ہے۔

جنید کے بارے میں حالیہ انٹرویو میں عامر خان نے کہا تھا کہ بیٹے نے کار لینے سے انکار کردیا۔اس پر اداکار نے جواب دیا کہ وہ ممبئی میں سفر کیلئے کار نہیں لینا چاہتے ہیں بلکہ پبلک ٹرانسپورٹ کو ترجیح دیتے ہیں۔

ہمارے بچے دین اسلام ہی اپنائیں گے، حسن اور سنیتا مارشل کا جواب

جنید خان نے مزید کہا کہ پاپا چھوٹی چیزوں کے ذریعے بڑے سودے کرلیتے ہیں، میں موثر طریقے سے سفر کرتا ہوں، اکثر رکشے میں چلا جاتا ہوں، ممبئی میں اس میں گھومنا آسان ہوتا ہے اور پارکنگ کی فکر بھی نہیں ہوتی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دراصل میں اپنا مقام تلاش کررہا ہوں، مجھے فیملی کی سپورٹ حاصل ہے، ان کی طرف سے کوئی دباؤ بھی نہیں ہے۔جنید خان کا کہنا تھا کہ ایک وقت میں ایک قدم آگے بڑھنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈسٹری میں تعلقات استوار کررہا ہوں، خود کام کی تلاش میں ہوں، مہاراج کی ریلیز کے بعد سے شائقین سے تعلق مضبوط ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More