دہشتگردی اور شہریوں کے قتل میں ملوث کسی گروہ سے بات نہیں کی جائیگی ، پاکستان

ہم نیوز  |  Jul 11, 2024

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور شہریوں کے قتل میں ملوث کسی گروہ سے بات نہیں کی جائے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاززہرا بلوچ نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ پاکستان افغان شہریوں کی دہری شہریت کو تسلیم نہیں کرتا۔ پاکستان افغان مہاجرین کی منتقلی کے لیے جرمنی، کینیڈا، آسٹریلیا سمیت دیگر ممالک کیساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

پاکستان نے غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کی واپسی کا آپریشن معطل کر دیا

انہوں نے کہا کہ افغان عبوری حکومت کے بعد پاکستان آنے والے 9 ہزار افغانی جرمنی، 6 ہزار آسٹریلیا اور 1127 امریکا جا چکے ہیں۔ پاکستان میں مقیم افغانی بطور مہاجر رہ رہے ہیں جس کے لیے پی او آر کارڈز جاری کیے گئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے کے قریب ہے۔ افغانیوں سمیت غیرقانونی طور پر مقیم دیگر غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا دوسرا مرحلہ حکومت پاکستان کی ہدایات پر شروع ہو گا۔

کرغزستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی ، بشکیک میں پاکستانی طلبہ پر تشدد پر احتجاج

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے دونوں ممالک مختلف شعبوں میں کام کر رہے ہیں۔ پاکستان اور روس کے تعلقات مثبت سمت میں ہیں۔ بھارت مسئلہ کشمیر سے توجہ  ہٹانے کے لیے مسلسل الزام تراشیاں کر رہا ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More