آذربائیجان  کے صدر الہام علیوف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

ہم نیوز  |  Jul 11, 2024

 آذربائیجان  کے صدر الہام علیوف دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ، وزیر اعظم شہباز شریف نے ان کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق آذر بائیجان کے صدر کو دورے  کی دعوت وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ باکو  میں دی تھی.

وزیراعظم کا تاجکستان کے صدر سے ٹیلیفونک رابطہ ، امن و استحکام کیلئے ملکر کام کرنے پر اتفاق

صدر علیوف دورے کے دوران صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔

آذربائیجان کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کی سطح پر بات چیت کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More