چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کیلئے بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا، بھارتی میڈیا

سچ ٹی وی  |  Jul 11, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی کھیلنے کے لیے بھارتی ٹیم نے پاکستان آنے سے انکار کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ بورڈ آئی سی سی سے بھارت کے میچز سری لنکا یا دبئی میں کرانے کا کہے گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی اگلے سال فروری سے مارچ کے درمیان پاکستان میں شیڈول ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 2008ء ایشیا کپ کے بعد سے سیاسی تعلقات میں تلخی کی وجہ سے بھارتی ٹیم نے کبھی بھی پاکستان میں کوئی میچ نہیں کھیلا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس سے قبل بھارت کے تمام میچز لاہور میں کرانے کی تجویز دی تھی۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے مئی میں کہا تھا کہ حکومت کی اجازت کے بعد ہی بھارتی ٹیم کو ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان بھیجا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More