کیا آپ جانتے ہیں اننت امبانی کے شادی کارڈ کی قیمت کیا ہے؟

سچ ٹی وی  |  Jul 11, 2024

بھارت کی امیر ترین شخصیت مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے جس پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اننت امبانی کی شادی رواں ماہ کی 12 تاریخ کو ہوگی لیکن اس سے قبل امبانی خاندان کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام نہ صرف بھارت بلکہ اٹلی میں کیا گیا۔

اب حال ہی میں اننت امبانی کے شادی کارڈ کی قیمت سامنے آئی ہے جس حوالے سے کہا جارہا ہے کہ اننت امبانی کا شادی کا کارڈ بڑے بیٹے آکاش امبانی کے کارڈ سے 366 فیصد زیادہ ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شادی کے ایک دعوت نامے کی قیمت 6 سے 7 لاکھ بھارتی روپے ہے جب کہ دعوت نامے کے ساتھ مہمانوں کو 10 سے 12 ہزار کی ایک چادر اور سونا سمیت دیگر قیمتی تحائف بھی دیے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی کے بڑے بیٹے آکاش امبانی کی شادی کے کارڈ کی قیمت ڈیڑھ لاکھ روپے تھی جب کہ بیٹی ایشا امبانی کے کارڈ کی قیمت 3 لاکھ بھارتی روپے تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More