آذربائیجان کے صدر 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

ہم نیوز  |  Jul 11, 2024

اسلام آباد: آذربائیجان کے صدر الہام علیوف وزیر اعظم شہباز شریف کی دعوت پر آج دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔

آذربائیجان کے صدر الہام علیوف 11 اور 12 جولائی کو پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وہ پاکستان کے دورے کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔

ان ملاقاتوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹیک ہولڈرز ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں تعاون کریں، صدر مملکت

دورے کے دوران کئی معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ آذربائیجان کے صدر کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعاون اور قیادت کی سطح پر بات چیت کی عکاسی کرتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More