پاور لفٹنگ چیمپیئن شپ، 2 پاکستانی بہنوں نے گولڈ میڈلز جیت لیے

ہم نیوز  |  Jul 11, 2024

جوہانسبرگ: ایشیا پیسیفک افریقن کمبائنڈ پاور لفٹنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کی 2 بہنوں ویرونیکا سہیل اور سیبل سہیل نے تاریخ رقم کر دی۔ دونوں بہنوں نے گولڈ میڈلز جیت لیے۔

جنوبی افریقہ میں جاری چیمپئین شپ کی 52 کلوگرام اوپن کیٹگری کی ڈیڈ لیفٹ میں سیبل سہیل نے گولڈ میڈل جیتا جبکہ اوورآل میں بھی گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔ سیبل سہیل نے پاکستان کے لیے 4 گولڈ میڈل جیت لیے ہیں۔

سیبل سہیل نے اسکواٹ بنچ پریس ڈیڈ لفٹ اور اوور آل میں 4 گولڈ میڈلز اپنے نام کیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سلیکشن کمیٹی کو مختصر کر دیا

سیبل کی بہن ویرونیکا سہیل نے 57 کلوگرام کیٹگری کے ڈیڈ لیفٹ میں گولڈ میڈل جیتا۔ جبکہ اسکواٹ، بینچ پریس اور ڈیڈ لیفٹ میں بھی گولڈ میڈل جیتے ہیں۔

ویرونیکا سہیل نے اوورآل میں بھی گولڈ میڈل جیت کر کل 4 گولڈ میڈل اپنے نام کیے جبکہ انہی کی تیسری بہن ٹوئنکل سہیل جمعرات کو ایکشن میں ہوں گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More