مظفر آباد ، مسافر جیپ دریائے نیلم میں جا گری ، 13 جاں بحق

ہم نیوز  |  Jul 10, 2024

مظفر آباد میں مسافر جیپ دریائے نیلم میں گرنے کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جیپ وادی نیلم میں لوات بالا سے مظفرآباد جا رہی تھی کہ دیولیاں کے مقام پر کھائی میں جا گری ، دریائے نیلم میں جا گری ، حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے  میں ڈرائیور سمیت 13 افراد موقع پر دم توڑ گئے ، جاں بحق ہونے والوں میں 6 مرد،  4 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

اٹھمقام کے قریب دریائے نیلم میں گرنے والی جیپ مل گئی ، مزید 8 لاشیں برآمد

انچارج ایس ڈی ایم اے نیلم محمد اختر ایوب کا کہنا ہے کہ بارش کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More