خیبرپختونخوا میں 14 یونیورسٹیاں بند کرنے کی تجویز

ہم نیوز  |  Jul 10, 2024

خیبرپختونخوا میں ناقص کارکردگی اور مالی بحران کی شکار 14 یونیورسٹیاں بند کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

اس حوالے سے ذرائع محکمہ اعلیٰ تعلیم کا کہنا ہے کہ جامعات کی ٹاسک فورس کمیٹی برائے اعلیٰ تعلیم نے جامعات کی کارکردگی اور معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جب کہ ٹاسک فورس کے فیصلوں کی منظوری کابینہ سے دی جائے گی۔

ایف بی آر اور آٹا ملز میں مذاکرات ناکام،آج سے ہڑتال کا اعلان

ناقص کارکردگی، مالی بحران کے شکار جامعات کو بند کرنے کی تجویز کمیٹی اجلاس میں سامنے آئی، جامعات کی ٹاسک فورس کمیٹی برائے اعلیٰ تعلیم نے 14 یونیورسٹیوں کی کارکردگی پرتحفظات کا اظہار کیا ہے، ذرائع کے مطابق گزشتہ دو میٹنگز میں بات چیت ہوئی رواں گیارہ جولائی کوحتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

صوبائی ٹاسک فورس برائے ہائر ایجوکیشن میں ہونے والے فیصلوں کی منظوری کابینہ دے گی۔ دوسری جانب صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان نے ہم سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹیاں ختم کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا،ٹاسک فورس نے تجاویز ابھی تک شیئر نہیں کی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ معیاری واعلیٰ تعلیم فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More