پنجاب میں فروخت ہونےوالے آٹے کی پیکنگ کے قوانین میں تبدیلی

ہم نیوز  |  Jul 09, 2024

پنجاب میں فروخت ہونے والے آٹے کی پیکنگ کے قوانین میں تبدیلی کردی گئی ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق عام آٹا، فورٹیفائیڈ آٹا ، میدہ اور سوجی کو مختلف رنگوں کے تھیلوں میں پیک کیا جائے گا۔

بحریہ عرب میں ہوا کے دباؤ کےباعث زیادہ بارشوں کا امکان ہے،چیئرمین این ڈی ایم اے

عام آٹا سفید رنگ کے 10اور 20 کلوگرام کے تھیلوں میں فروخت کیا جائے گا،فورٹیفائیڈ آٹا نارنجی رنگ کے 10 اور 20 کلوگرام کے تھیلوں میں فروخت کیا جائے گا۔

اسپیشل سپر آٹا 15 کلوگرام کے سلور یا گرے رنگ کے تھیلوں میں فروخت کیا جائے گا،میدہ 50 اور 80 کلوگرام کے سفید رنگ کے تھیلوں میں فروخت کیا جائے گا۔

برائلر مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں مزید 13 روپے اضافہ

نوٹیفکیشن کے مطابق تھیلوں پر پروڈکٹ کا نام، اجزاء، ٹریڈ مارک ، مینوفیکچرر کا نام اور پتہ درج ہوگا ،تھیلے کا وزن، لوگو، کوڈ نمبر، ایکسپائری ڈیٹ اور لائسنس نمبر درج ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

فلور انڈسٹری کو نئے قوانین کے اطلاق کیلئے 15 روز کا وقت دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More