فواد چوہدری کو 2 ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت

ہم نیوز  |  Jul 09, 2024

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو 2 ہفتے کے لیے بیرونِ ملک جانے کی اجازت دے دی۔

عدالتِ عالیہ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے فواد چوہدری کا 2 ہفتوں کے لیے عارضی طور پر نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

عدالت نے قرار دیا کہ فواد چوہدری 10 سے 24 اگست تک بیرونِ ملک جا سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر پر سفری پابندی کی فہرست سے نام نکلوانے کی درخواست پر وزارتِ داخلہ کے نمائندے کو 9 جولائی کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا تھا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More