ورلڈ چمپئین شپ آف لیجینڈز میں پاکستان سے شکست کے بھارت آسٹریلیا سے بھی ہار گیا۔
برمنگھم میں جاری لیجنڈز لیگ میں گزشتہ روز آسٹریلیا چیمپئینز اور انڈیا چیمپئینز کی ٹیمیں مدِ مقابل آئیں۔ آسٹریلیا نے بھارتی سورماؤں کو 26 رنز سے شکست دے کر ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ شان مارش 41 جبکہ لوئر مڈل آرڈر میں ڈینیل کرسچن نے 33 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی۔
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان نے انگلینڈ کو 79 رنز سے شکست دیدی
خیال رہے کہ ورلڈ چمپئین شپ آف لیجینڈز میں اب تک پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ چکی ہیں۔ بھارت، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسری اور چوتھی پوزیشن کے لیے مقابلہ جاری ہے۔