لکی مروت میں کار پر فائرنگ ، پولیس اہلکار 3 بھانجوں سمیت جاں بحق

ہم نیوز  |  Jul 09, 2024

لکی مروت میں نامعلوم ملزمان کی کار پر فائرنگ کے نتیجے میں تین بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے کرم ٹول پلازہ کے قریب کار کو نشانہ بنایا جس سے کار میں موجود پولیس اہلکار  اور اس کے تین بھانجے جاں بحق ہو گئے۔

مردان ، نوجوان نے باپ اور 2 بھائیوں کو قتل کرکے خودکشی کر لی

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ سے کار میں موجود 2 خواتین حیرت انگیز طور پر محفوظ رہیں۔ بحق اہلکار کی شناخت سابق ایم ٹی او لکی مروت پولیس سعد اللّٰہ خان تترخیل کے نام سے ہوئی ہے۔

ملزمان واردات کے بعد فرار ہو گئے ، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More