رواں سال ، خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کے 640 آپریشن ، 297 دہشتگرد ہلاک

ہم نیوز  |  Jul 09, 2024

خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران 640 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے 297 دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن 510 دستی بم، 217 مارٹر شیل، 34 آئی ای ڈی بم، 11 ہزار 497 ایس ایم جی برآمد ہوئیں۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ رواں سال کے دوران صوبے کے 13 اضلاع میں شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔ جنوری میں 41، فروری 55، مارچ میں 52، اپریل اورمئی 55، 55 جبکہ جون میں 39 دہشتگرد مارے گئے۔

باجوڑ:سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشتگرد کمانڈر ہلاک

ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان میں سب سے زیادہ 112، ڈیرہ اسماعیل خان 46، ٹانک 32، لکی مروت میں 30، خیبر 24، جنوبی وزیرستان 18، باجوڑ 10، پشاور، بنوں میں 7،7، ضلع کرم، کوہاٹ اور سوات میں 3، 3 جبکہ مردان میں 2 شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More