چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی جتوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کو ملاقات کے لیے لاہور بلالیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور جاری مسائل پر بات چیت کے لیے سرفراز محسن نقوی سے ملاقات کریں گے۔ سرفراز احمد اس وقت پی سی بی کے زیرِ اہتمام پری سیزن فٹنس کیمپ کا حصہ ہیں۔
پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور ریڈ بال کوچ جیسن گلسپی بھی محسن نقوی سے ملاقات کے لیے اس وقت لاہور میں موجود ہیں۔
قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، گیری کرسٹن محسن نقوی سے ملاقات کیلئے لاہور پہنچ گئے
خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ ٹیم کو سرجری کی ضرورت ہے۔ میں صرف ان سابق کرکٹرز سے بات کررہا ہوں جو پاکستان کرکٹ کی بہتری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔