پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔
کراچی کی مصروف شاہراہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع اسٹاک ایکسچینج کی چوتھی منزل پر اسٹاک ایجنٹ کے دفتر میں آگ لگی جس پر فائر بریگیڈ کاعملہ فوری موقع پر پہنچ گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ بجھانے کے عمل میں 6 گاڑیوں نے حصہ لیا ،ایدھی اور دیگر رضا کار اداروں نے بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں۔
فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ اسنارکل کی مدد سے کولنگ کا عمل جاری ہے ،ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔