چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ٹیم کی قیادت روہت شرما ہی کریں گے، بھارتی کرکٹ بورڈ

ہم نیوز  |  Jul 07, 2024

آئندہ سال پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ہو گا، حال ہی میں بھارت بار ٹی 20 ورلڈ کپ کا چیمپئن بنا تھا اوراس موقع پر کپتان روہت شرما نے فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

آئندہ برس پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے یہ چہ مگوئیاں زیر گردش تھیں کہ اگلے ایونٹ میں بھارتی ٹیم کا کپتان کون ہو گا۔ تاہم اب بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے تصدیق کر دی گئی ہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں ٹیم کی قیادت روہت شرما ہی کریں گے۔

سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 207 روپے تک اضافہ

اس حوالے سے بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ بھارت نے روہت شرما کی کپتانی میں گزشتہ ایک سال میں تین فائنل کھیلے اور ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹی 20ورلڈ کپ کے بعد بھارتی ٹیم روہت شرما کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی اور ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور مجھے یقین ہے کہ بھارت دونوں ایونٹس جیتے گا۔

پھل،سبزیاں بھی عوام کی پہنچ سے دور ، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یاد رہے کہ ٹی 20ورلڈ کپ جیتنے کے بعد کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی اور رویندرا جڈیجا نے اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More