اقامہ اور سرحدی خلاف ورزی ، سعودی عرب میں مزید ساڑھے 16 ہزار تارکین گرفتار

ہم نیوز  |  Jul 07, 2024

سعودی عرب میں ایک ہفتے کے دوران اقامہ، لیبر اور سرحدی خلاف ورزی پر مزید 16 ہزار565 غیر قانونی تارکین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ایس پی اے نے وزارت داخلہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ 27 جون سے 3 جولائی تک مملکت میں 9 ہزار 969 افراد کو اقامہ قانون، 4 ہزار 676 کو سرحدی امن قانون اور ایک ہزار920 تارکین کو قانون محنت کی خلاف ورزی پر پکڑا گیا ہے۔

سعودی عرب ، حج ضوابط کی خلاف ورزی پر 9 افراد گرفتار ، قید و جرمانہ

وزارت داخلہ کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں 37 فیصد یمنی، 60 فیصد ایتھوپین اور 3 فیصد کا دیگر ملکوں سے تعلق ہے۔

علاوہ ازیں 63 ایسے افراد کو بھی پکڑا گیا جو سرحد پار کرکے مملکت سے نکلنے کی کوشش کر رہے تھے۔اقامہ، ملازمت اور سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سفر، رہائش، روزگار اور پناہ دینے کی کوششوں میں ملوث تین افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More