برطانیہ میں لیبر پارٹی کی بھاری اکثریت، سابق وزیراعظم اور 9 سابق وزرا کو شکست

اردو نیوز  |  Jul 05, 2024

برطانیہ کی لیبر پارٹی نے ملک کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ کنزرویٹیو پارٹی کے وزیراعظم رشی سونک کی کابینہ کے نو وزرا الیکشن جیتنے میں ناکام رہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق لیبر پارٹی نے ہاؤس آف کامنز میں ورکنگ اکثریت کے لیے 326 سیٹوں کی حد عبور کے کر 14 برس سے اقتدار میں کنزرویٹیو پارٹی کو ووٹرز نے ملک مہنگائی، سیاسی عدم استحکام اور اختلافات جن کے باعث 2016 میں بریگزٹ کے بعد سے پانچ وزرائے اعظم تبدیل ہوئے، کی بنیاد پر مسترد کر دیا ہے۔

لیبر لیڈر کیئر سٹارمر نے لندن میں فتح کی خوشی میں جمع حامیوں سے خطاب میں کہا کہ ’اس طرح کا مینڈیٹ ایک بڑی ذمہ داری لے کر آتا ہے۔‘

 کنزرویٹیو پارٹی کے وزیراعظم رشی سونک کی کابینہ کے نو وزرا الیکشن جیتنے میں ناکام رہے جبکہ سابق وزیراعظم لِز ٹرس بھی اپنے حلقے سے جیتنے میں ناکام رہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق ایگزٹ پول یعنی رائے عامہ کے جائزوں سے معلوم ہوتا ہے کہ کنزرویٹیو پارٹی کے رشی سوناک کو تاریخی شکست کا سامنا ہے۔

650 رکنی پارلیمان میں سے لیبر پارٹی کے 410 سیٹیں جیتنے کا امکان ہے جو پانچ سال پہلے کے مقابلے میں حیران کن جیت ہو گی۔

وزارت عظمیٰ کے امیدوار کیئر سٹارمر نے لندن سے سیٹ جیتنے کے بعد کہا ’آج رات لوگوں نے یہاں پر اور ملک بھر میں اپنی رائے دے دی ہے اور وہ تبدیلی کے لیے تیار ہیں کہ پرفارمنس کی سیاست کے خاتمے اور عوامی خدمت کی سیاست کی واپسی چاہتے ہیں۔‘

’تبدیلی کا آغاز یہاں سے ہوگا۔ کیونکہ یہ آپ کی جمہوریت ہے، آپ کی کمیونٹی ہے اور آپ کا مستقبل ہے۔ آپ نے ووٹ دیا ہے اور اب ہماری باری ہے کہ ڈیلیور کریں۔‘

کیئر سٹارمر کو سست روی کا شکار معیشت، کمزور پبلک سروس اور  رہن سہن کے گرتے ہوئے معیار سے جڑے مسائل کا سامنا ہوگا جو کنزرویٹو پارٹی کی شکست کی وجہ بنے ہیں۔

رشی سوناک کی کنزرویٹو پارٹی کے 131 سیٹیں جیتنے کی پیش گوئی کی گئی ہے جو تاریخ کی بدترین کارکردگی ہے۔

لیبر کی جیت کے ساتھ کنزرویٹوز کا 14 سالہ دور اختتام کو پہنچ جائے گا۔ فوٹو: اے ایف پیووٹرز نے کنزرویٹو پارٹی کو رہن سہن کی بڑھتی ہوئی قیمتیں، سیاسی عدم استحکام اور اختلافات جن کے باعث 2016 میں بریگزٹ کے بعد سے پانچ وزرائے اعظم تبدیل ہوئے، کی بنیاد پر مسترد کر دیا ہے۔

ابتدائی نتائج کے تحت متعدل جماعتوں میں سے چھوٹی اپوزیشن پارٹی ’لبرل ڈیموکریٹ‘ نے 61 نشستوں کے ساتھ سکاٹش نیشنل پارٹی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

سرکاری نتائج کا اعلان آج جمعے کو ہی متوقع ہے جس کے بعد جیتنے والی جماعت کے رہنما کی ملاقات شاہ چالرلز سوم کے ساتھ ہوگی جو حکومت بنانے کی دعوت دیں گے۔

برطانوی پارلیمانی نظام کے مطابق کسی بھی جماعت کو پارلیمنٹ میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کے لیے 326 نشستیں درکار ہوتی ہیں۔

اس سے قبل کنزرویٹو پارٹی نے سنہ 1906 میں 156 نشستوں کے ساتھ بدترین کارکردگی دکھائی تھی۔

حالیہ انتخابات کے نتائج سے لیبر پارٹی کو 2019 کے عام انتخابات کے مقابلے میں حیران کن واپسی ہوئی ہے جب 1935 کے بعد سے بائیں بازو کی جماعت کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More