خیبرپختونخوا، کفایت شعاری سے متعلق مالیاتی نظم وضبط کی منظوری، بڑی پابندیاں عائد

ہم نیوز  |  Jul 04, 2024

خیبرپختونخوا حکومت نے کفایت شعاری سے متعلق نظم وضبط کے رہنما اصول جاری کر دیے، بڑی پابندیاں عائد کر دی گئیں۔

محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے مراسلہ کے مطابق سرکاری خرچے پر ورکشاپس،سیمینارز اور بیرون ملک تربیت میں شرکت پر پابندی عائدکر دی گئی ہے۔

صوبائی حکومت کے خرچے پر بیرون ملک علاج پر بھی پاپندی ہوگی، محکمہ خزانہ کی جانب سے مالیاتی نظم ضبط سے متعلق محکموں اور اداروں کو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری ، وفاقی کابینہ نے بجلی مہنگی کرنیکی منظوری دیدی

مالیاتی نظم وضبط کی منظوری خیبرپختونخوا کابینہ کی جانب سے دی گئی،محکمہ خزانہ کے مراسلے کے مطابق ایمبولینس، فائرٹرکس، ٹریکٹرز، بسوں اورمشینری کے علاوہ گاڑیوں کی خریداری پر پابندی ہوگی۔

مراسلے کے مطابق آسامیوں کی تخلیق کے لئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپابندی میں نرمی کر سکتے ہیں جبکہ پراجیکٹ ملازمین کے کنٹریکٹ کی مدت میں توسیع محکمہ خزانہ کی مشاورت سے کی جائے گی۔

محکمہ خزانہ کی پیشگی منظوری کے بغیر خالی آسامیوں پر کوئی تقرری نہیں کی جائے گی، مراسلے کے مطابق کوئی محکمہ بینک کھاتوں میں رسیدیں نہیں رکھے گا۔ اس طرح خیبرپختونخوا نے کفایت شعاری سے متعلق مالیاتی نظم وضبط کی منظوری دیتے ہوئے بڑی پابندیاں لگا دی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More