چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کی شرکت کا معاملہ ،پی سی بی کو مثبت اشارے ملنے لگے

ہم نیوز  |  Jul 02, 2024

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی 2025کا شیڈول آئندہ ہفتے دیگر ملکوں کے بورڈز سے شیئر کرے گا۔

میگا ایونٹ میں بھارتی ٹیم کی شرکت حکومت کی اجازت سے مشروط ہے، بھارتی ٹیم کے پاکستان آنے کے پی سی بی کو مثبت اشارے مل رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی 20ورلڈ کپ 2026کیلئے کوالیفائی کرلیا

بھارت کی جانب سے اب تک کسی باضابطہ پلیٹ فارم پر پاکستان نہ آنے کی بات نہیں ہوئی،بھارتی کرکٹ بورڈ  کے مطابق روہت شرما اور ویرات کوہلی چیمپئنز ٹرافی 2025 کھیلنے کے لیے پاکستان آئیں گے۔

بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے اپنے حالیہ بیان میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے بعد ریٹائر ہونے والے ویرات کوہلی اور روہت شرما اگلے سال آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کریں گے۔

پبلک وائی فائی استعمال کرنے والے صارفین کا ڈیٹا غیر محفوظ ہونے کا انکشاف

دوسری جانب دیگر ممالک پاکستان میں شیڈولڈ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے انعقاد کے خواہشمند ہیں ، پی سی بی نے چند ہفتے قبل شیڈول منظوری کے لیے آئی سی سی کو بھجوایا تھا۔

چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا ،انگلینڈ، بھارت، جنوبی افریقہ، بنگلا دیش، نیوزی لینڈ اور افغانستان کی ٹیموں کو شرکت کرنا ہے ۔ٹورنامنٹ 19 فروری سے 9 مارچ تک کراچی،لاہور اور راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More