ٹی20 ورلڈکپ جیتنے کیساتھ ہی راہول ڈریوڈ کا بطور ہیڈکوچ سفر بھی تمام

ہم نیوز  |  Jun 30, 2024

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ میں بھارت کو کامیابی دلوانے کے ساتھ ہی سابق کرکٹر و کپتان راہول ڈریوڈ کا بطور ہیڈکوچ سفر بھی تمام ہوگیا۔

واضح رہے کہ ٹی20 ورلڈکپ راہول ڈریوڈ کا بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ آخری اسائنمنٹ تھا۔ڈریوڈ کے بعد سابق کرکٹر گوتم گھمبیر اس عہدے کے لئے مضبوط امیدوار سمجھے جارہے ہیں۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور مایہ ناز بیٹر ویرات کوہلی اور آل راؤنڈر روندرا جڈیجا بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کرچکے ہیں۔

پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈر شپ کے ہوتے ہوئے بانی کی رہائی کا امکان نہیں، فواد چوہدری

بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر روندرا جڈیجا نے ریٹائرمنٹ کا اعلان سوشل میڈیا پوسٹ پر کیا اور کہا کہ ہمیشہ اپنے ملک کیلئے اپنا بہتر دینے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ دیگر فارمیٹس میں آئندہ بھی ملک کیلئے بہتر دینے کی کوشش کروں گا۔

ان کاکہناتھاکہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنا خواب تھا، یہ میرے کیرئیرکی بلندی ہے، میں فینز کی بھرپور سپورٹ کا شکر گزار ہوں۔ روندرا جڈیجا ورلڈ کپ کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے تیسرے انڈین کھلاڑی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More