قومی کرکٹرز کو کارکردگی کی بنیاد پر سینٹرل کنٹریکٹ دینے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jun 30, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی پرفارمنس رپورٹ کی بنیاد پر سینٹرل کنٹریکٹس دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں کچھ کھلاڑیوں کی تنزلی اور کچھ کے کنٹریکٹ ختم ہونے کا بھی امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کے فنانشل ماڈل میں بھی تبدیلی پر غور کر رہا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ کے طریقہ کار میں تبدیلی پر قانونی مشاورت جاری ہے، کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی بنیاد ہر ہی سینٹرل کنٹریکٹ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی، وہاب ریاض نے اہم رپورٹ پیش کردی

ذرائع  نے کا کہنا ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی کی وجہ سے کھلاڑیوں کا سینٹرل کنٹریکٹ چھوڑنے کا بھی خدشہ ہے۔ پی سی بی کھلاڑیوں کے سینٹرل کنٹریکٹ نہ لینے کی صورت میں متبادل پلاننگ پر بھی غور کر رہا ہے۔ سینٹرل کنٹریکٹ نہ لینے کے باوجود بھی کھلاڑیوں کو لیگز کے لیے این او سی درکار ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More