پنجاب حکومت نے راولپنڈی سے مری تک گلاس ٹرین چلانے کی منظوری دیدی

ہم نیوز  |  Jun 30, 2024

پنجاب حکومت نے راولپنڈی سے مری تک ٹورسٹ گلاس ٹرین منصوبے کی منظوری دے دی، انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

صدر ن لیگ نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا جس میں سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے مری ڈیولپمنٹ منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

دورانِ اجلاس مری ڈیولپمنٹ پلان، بیوٹیفکیشن، ٹرانسپورٹ، تعمیر وبحالی کے پراجیکٹس اور راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔ ساتھ ہی راولپنڈی تا مری ٹورسٹ گلاس ٹرین کے لیے انٹرنیشنل کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

قومی اسمبلی میں امریکی قرارداد کیخلاف قرارداد منظور، سنی اتحاد کونسل کی مخالفت

اجلاس میں مری سمیت ہر شہر، علاقے اور تاریخی عمارات کے قدیمی نام بحال کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ مال روڈ پر قدرتی مناظر میں حائل بلند ہائی رائز ہوٹل کی عمارتیں ختم کی جائیں گی۔

صوبائی حکومت کے مطابق مری کے مشہور جی پی او چوک سے ہوٹل متبادل مقام پر منتقل ہوں گے اور  قدیمی عمارتوں پر  یکساں صورت اور کلر اسکیم نافذ کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More