ٹرمپ کو صدارتی استثنیٰ، سپریم کورٹ کا فیصلہ خطرناک مثال: صدر جو بائیڈن

اردو نیوز  |  Jul 02, 2024

امریکی صدر جو بائیڈن نے خبردار کیا ہے کہ صدارتی استثنیٰ سے متعلق سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے نے ایک ’خطرناک مثال‘ قائم کی ہے جس کا فائدہ ڈونلڈ ٹرمپ منتخب ہونے کی صورت میں اُٹھائیں گے۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق امریکی سپریم کورٹ نے پیر کو  فوجداری مقدمات میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جزوی استثنیٰ دے دیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو سابق صدر کی حیثیت سے اپنے خلاف مقدمات میں کچھ استثنیٰ مل سکتا ہے۔

سپریم کورٹ کے چھ ججوں نے ٹرمپ کے حق میں جبکہ تین ججوں نے مخالفت میں فیصلہ دیا۔ یہ فیصلہ ایک ایسے موقع پر سنایا گیا ہے جب امریکہ میں ہونے والے عام انتخابات میں صرف چار ماہ کا عرصہ رہ گیا ہے جس میں ٹرمپ کے مدمقابل ڈیموکریٹس کے امیدوار اور موجودہ صدر جو بائیڈن امیدوار ہیں۔

جو بائیڈن نے وائٹ ہاؤس میں اپنی تقریر میں کہا کہ ’آج کے فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ صدر جو کچھ کر سکتا ہے اس کی کوئی حد نہیں۔ یہ بنیادی طور پر ایک نیا اُصول ہے اور یہ ایک خطرناک مثال ہے۔‘

جو بائیڈن نے کہا کہ ’امریکی عوام کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ کیا وہ اب یہ جانتے ہوئے ایک بار پھر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدرات سونپنا چاہتے ہیں کہ وہ جو کچھ کرنا چاہتے ہیں اور جب کرنا چاہتے ہیں اُن کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

دوسری جانب ڈونلڈ ٹرمپ نے اس فیصلے کو ’بڑی جیت‘ قرار دیا ہے۔

چیف جسٹس جان رابرٹس نے کہا کہ صدر کو سرکاری کارروائیوں کے لیے فوجی مقدمات سے ’مکمل استثنیٰ‘ حاصل ہے (فوٹو: اے ایف پی)چیف جسٹس جان رابرٹس نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایک صدر قانون سے بالاتر نہیں ہے تاہم اسے اپنے عہدے پر فائز رہتے ہوئے سرکاری کارروائیوں کے لیے فوجی مقدمات سے ’مکمل استثنیٰ‘ حاصل ہے۔ اس لیے صدر پر اپنے بنیادی آئینی اختیارات کے استعمال پر مقدمہ نہیں چلایا جا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ’جہاں تک صدر کی غیر سرکاری یا نجی کارروائیوں کا تعلق ہے تو وہاں کوئی استثنیٰ نہیں۔‘

چیف جسٹس نے کیس کو یہ کہہ کر زیریں عدالت میں بھیج دیا کہ وہ اس بات کا تعین کریں کہ سابق صدر پر لگائے گئے الزامات میں سے کون سا سرکاری اور کون سا نجی نوعیت کا ہے۔

تین ججوں نے فیصلے سے اختلاف کیا اور جسٹس سونیا سوٹومائیر نے کہا کہ ہماری جمہوری تاریخ میں کبھی بھی کسی صدر کو اس بات پر یقین نہیں رہا کہ اگر وہ فوجداری قانون کی خلاف ورزی کے لیے اپنے دفتر کا استعمال کرتے ہیں تو وہ فوجداری مقدمے سے محفوظ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ’یہ بات ہماری جمہوریت کے لیے خطرہ ہے اور اسی لیے میں فیصلے سے اختلاف کرتی ہوں۔‘

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More