اٹک ، مریض کو راولپنڈی منتقل کرنیوالی ایمبولینس آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی ، 5 افراد جاں بحق

ہم نیوز  |  Jun 29, 2024

اٹک کے قریب ہکلا انٹر چینج ڈی آئی خان موٹروے پر ایمبولینس اور آئل ٹینکر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ایمبولینس مریض کو جنڈ سے بے نظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی منتقل کرنے جا رہی تھی کہ آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔

گھوٹکی میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، دلہن سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق

حادثے کے نتیجے میں ایمبولینس تباہ ہو گئی ، ریسکیو اہلکار وقار سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے جہنیں اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت  تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More