کوئی آپریشن ہوگا نہ ہی کسی کو بے گھر کیا جائے گا، سیکیورٹی ذرائع

ہم نیوز  |  Jun 29, 2024

اسلام آباد: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عزم استحکام سے فوجی آپریشن کا تاثر لینا غلط ہے۔ کوئی آپریشن ہوگا نہ ہی کسی کو بے گھر کیا جائے گا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض سیاسی جماعتیں عزم استحکام پر سیاست کر رہی ہیں۔ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے کثیرالجہتی پالیسی ترتیب دی جائے گی۔

منشیات کی روک تھام، دہشت گردوں کو سزائیں دلوانے کے لیے مؤثر قانون سازی ہو گی اور دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ذرائع نے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہوسکتے۔ اسمگلنگ اور منشیات کا پیسہ دہشت گردی میں استعمال ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حامد رضا نے مولانا فضل الرحمان کیساتھ سیاسی اتحاد کی مخالفت کر دی

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق عزم استحکام کے ذریعے اسمگلنگ اور منشیات کی بیخ کنی کی جائے گی۔ روزانہ 60 لاکھ لیٹر تیل ایران سے اسمگل ہوتا ہے اور روزانہ 3 ٹن منشیات پکڑی جاتی ہے۔

غیر قانونی ذرائع آمدنی سے دہشت گردی کی اعانت ہوتی ہے جبکہ غیر قانونی سگریٹ سے ملکی معیشت کو نقصان ہو رہا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More