سیاسی پارٹیاں چارٹر آف ڈیموکریسی کی طرح کا معاہدہ کریں ، محمود خان اچکزئی

ہم نیوز  |  Jun 27, 2024

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور اپوزیشن الائنس تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود اچکزئی کا کہنا ہے کہ دنیا کے ہر جھگڑے کا حل مذاکرات میں ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام ’’فیصلہ آپ کا‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا  مذاکرات پر امید نہیں ، یقین ہے ،مولانا ، آصف زرداری ، نواز شریف اور پی ٹی آئی ملکر مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی، رپورٹ پی سی بی کو جمع کرا دی گئی

مولانا ، آصف زرداری ، نواز شریف اور پی ٹی آئی لیڈروں کی سیاسی و سماجی حیثیت ہے ،سیاسی پارٹیاں چارٹر آف ڈیموکریسی کی طرح کا معاہدہ کریں ،پارلیمان کو طاقت کا سرچشمہ اور اس پر یقین کرنا ہو گا۔

75سال میں ہم پاکستانی قومیت بنانے میں ناکام رہے ہیں ،آصف زرداری نے اپنے اختیارات صوبوں کو دئیے تھے ،آصف زرداری پارلیمان کو لکھیں کہ سینیٹ اختیارات قومی اسمبلی کے برابر کردیں۔

معدنیات پر پہلا حق صوبے کا ہونا چاہیے ،سیاسی جماعتوں کی اکثریت آئین کے مطابق ملک کو چلانے پر متفق ہیں ،کل مولانا فضل الرحمان سے میٹنگ ہوئی تو چند لوگوں کی نیندیں ختم ہو گئیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے بھرتیوں پر عائد پابندی ختم کردی

انہوں نے مزید کہا مولانا فضل الرحمان سیاسی گرو ہیں ،اچھا ہو گا اگر پاکستان کیلئے پی ٹی آئی اور مولانا فضل الرحمان ایک ہو جائیں ،نواز شریف وہ سیاستدان ہیں جس پر لوگ بھروسہ کرتے ہیں۔

پاکستان کے یہ حالات اندرونی وجوہات کی وجہ سے ہیں،جو ایک دوسرے کا نام نہیں لیتےتھے وہ آج مذاکرات کی بات کر رہے ہیں ،وزیراعظم کی مذاکرات کی پیش کش بڑی پیشروفت ہے۔

پنجاب پولیس کے سفارشی ڈی پی اوز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ

تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل بیٹھ کر ملکی مسائل کے حل کا کہا تھا ،صدر مملکت آصف زرداری ان مسائل کا حل نکال سکتے ہیں ،کوئی غلطی کرتا ہے تو اس کیلئے ادارے موجود ہیں ،کل مولانافضل الرحمان اور پی ٹی آئی کی بات چیت پر خوشی ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More