قومی کرکٹر محمد وسیم جونیئر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

ہم نیوز  |  Jun 27, 2024

قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد وسیم جونیئر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

محمد وسیم جونیئر نے اپنے مداحوں کیساتھ خوشی کی خبر انسٹاگرام پر شیئر کی اور اہلیہ کے ہمراہ تصاویر بھی جاری کیں، تصاویر میں وسیم اہلیہ کے ہمراہ احرام باندھے خانہ کعبہ کے سامنے کھڑے نظر آرہے ہیں جبکہ دوسری تصویر میں انہوں نے اپنی دلہن کا ہاتھ تھام ہوا ہے۔

ڈالر سستا، دیگر کرنسیاں بھی سستی ہو گئیں

دونوں سعودی عرب کے ایک ہوٹل میں موجود ہیں جہاں سے خانہ کعبہ بھی بظاہر نظر آرہا ہے۔ قومی کرکٹر وسیم کی پوسٹ پر ساتھی کرکٹرز کی جانب سے انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More