آٹے کی سپلائی میں نہ کوئی کمی آئی اور نہ ہونے دی جائے گی،وزیر خوراک پنجاب

ہم نیوز  |  Jun 27, 2024

صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین کا کہنا ہے کہ پنجاب میں گندم کا وافر ذخیرہ موجود ہے، قیمتوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک پنجاب کے پاس 23 لاکھ ٹن گندم موجود ہے،آٹے کی سپلائی میں نہ کوئی کمی آئی اور نہ ہونے دی جائے گی۔

سپریم کورٹ، پی ٹی آئی کو بلے کے انتخابی نشان کی واپسی کیلئے درخواست دائر

آٹے کی قیمت میں مصنوعی اضافے کی کوشش کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی،انہوں نے محکمہ خوراک کو روزانہ کی بنیاد پر آٹا ترسیل مانیٹر کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

بلال یاسین نے مزید کہا کہ پنجاب میں آٹے کی قیمت میں کسی قسم کا اضافہ نہیں کیا جا رہا،چند کالی بھیڑیں مارکیٹ کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہی ہیں،عوام تک آٹے کی بلاتعطل اور سستے داموں فراہمی کیلئے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردی ہیں۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More