ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال5ہزار885میگاواٹ تک پہنچ گیا

ہم نیوز  |  Jun 27, 2024

ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال5ہزار885میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب 26 ہزار 500میگاواٹ،جبکہ پیداوار 20 ہزار 615 میگاواٹ ہے۔

پن بجلی ذرائع سے 6ہزار890 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 890 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی نے فنانس بل 25-2024 منظور کرلیا

نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 8 ہزار380 میگاواٹ ہے،ونڈ پاور پلانٹس سے990 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔

سولر پاور پلانٹس سے198،بگاس سے 142اورنیوکلئیر پاور پلانٹس سے 3 ہزار 125 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے،ملک بھر میں 6 گھنٹے  جبکہ لائن لاسز والے علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More