سوشل میڈیا حقائق بیان نہیں کرتا اس کو بند کر دیں، اسحاق ڈار

ہم نیوز  |  Jun 27, 2024

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا حقائق بیان نہیں کرتا اس کو بند کر دیں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کرغستان میں جو سانحہ ہوا اس میں وزیراعظم شہباز شریف کئی روز تک سو نہیں سکے تھے اور وہ مسلسل کرغزستان حکومت کے ساتھ رابطے میں تھے۔

اس بات کا میں چشم دید گواہ ہوں مگر سوشل میڈیا پر حقائق سے ہٹ کر منفی پروپیگنڈا کیا گیا،انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ اس سوشل میڈیا کو بند کر دینا چاہیے۔

سپریم کورٹ کا مقصد تحریک انصاف کو انتخابات سے باہر کرنا ہرگز نہیں تھا، جسٹس منیب اختر

دوسری جانب قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجلی جانے کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا، ہیٹرک مکمل کر لی۔ ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار جب خطاب کر رہے تھے تو 11 بج کا 46 منٹ پر پہلی مرتبہ بجلی چلی گئی،دوسری مرتبہ 11 بج کر 47 منٹ پر بجلی چلی گی۔

تیسری مرتبہ 11 بج کر 52 منٹ پر بجلی چلی گئی۔اچانک بجلی کے چلے جانے کے باعث قومی اسمبلی میں موجود مرد و خواتین ممبران اسمبلی بھی حیران ہو گئے۔

سپیکر ایاز صادق نے کہا کہ بظاہر بجلی جانے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی۔جب سے بجٹ اجلاس جاری ہے یہ پہلی مرتبہ اچانک بجلی چلے جانے کا واقعہ ہوا ہے۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More