پرائیویٹ اسکولوں کو 10 فیصد بچے فری پڑھانے کا پابند کرانے کا فیصلہ

ہم نیوز  |  Jun 27, 2024

لاہور، حکومت نے پرائیویٹ اسکول آرڈننس 2014ء دوبارہ فعال کرکے پرائیویٹ اسکولوں کو دس فیصد بچے فری پڑھانے کا پابند کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

غریب اور مستحق بچے بھی پرائیو یٹ اسکولوں میں مفت تعلیم حاصل کرسکیں گے، اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے پرائیویٹ اسکول آرڈننس 2014کو دوبارہ فعال کیا جائے گا۔

ایچ ای سی نے سرکاری یونیورسٹیوں سے کالجز کے الحاق پر پھر پابندی لگا دی

اس حوالے سے وزارت تعلیم کی جانب سے پرائیو یٹ اسکولوں کا سروے کروایا جائے گا، سروے میں پرائیویٹ ا سکولوں میں زیر تعلیم بچوں کی تعداد کا ریکارڈ اکٹھا کیا جائے گا۔

پرائیو یٹ اسکولوں کے سروے کا کام گرمی کی چھٹیوں کے بعد 31اگست تک مکمل کیے جانے کا امکان ہے،اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آرڈننس کے تحت پرائیو یٹ اسکولوں کو دس فیصد بچے فری پڑھانے کے لیے پابند کیا جائے گا۔

پرائیو یٹ اسکول مالکان کے مطابق ہمارے اسکولوں میں پہلے ہی مستحق بچے تعلیم حاصل کررہے ہیں،ان کا کہنا ہے کہ حکومت پرائیو یٹ اسکولوں کے لئے پیکج کا اعلان کرے گی۔

مزید خبریں

تازہ ترین خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More