چوروں نے مسجد کو بھی نہ چھوڑا، ائیرکنڈیشن، پنکھے اور دیگر سامان لیکر فرار

ہم نیوز  |  Jun 26, 2024

چوروں نے مسجد کو بھی نہ چھوڑا، ائیرکنڈیشن، پنکھے اور دیگر سامان لے کر فرار ہو گئے۔

تھرپارکر میں تھرکول یو سی جی پروجیکٹ کی مسجد سے چور ائیرکنڈیشن، پنکھے اور دیگر سامان لے گئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ سکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں 31 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے جن کی تلاش جاری ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا زرتاج گل کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

دوسری جانب ڈپٹی ڈائریکٹر سندھ کول اتھارٹی محمد طارق کا کہنا تھا کہ پروجیکٹ 2018 سے بند ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ انڈر گراؤنڈ کول گیسی فکیشن (یو سی جی) پروجیکٹ کی باؤنڈری وال ٹوٹنے سے تمام قیمتی مشینری ومیٹریل غیرمحفوظ ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More