افغان ٹیم کے کپتان راشد خان نے شاہد آفریدی کو اپنا رول ماڈل قرار دے دیا

ہم نیوز  |  Jun 26, 2024

افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی میرے سمیت بہت سے لوگوں کے لیے ایک تحریک اور رول ماڈل رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق کپتان شاہد آفریدی کی ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے راشد خان نے انکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ‘لالہ آپکے ان الفاظ کا شکریہ’۔

راشد خان نے شاہد آفریدی کو اپنا رول ماڈل قرار دیتے ہوئے لکھا کہ جدید کرکٹ میں آپ کی شراکت واقعی حیرت انگیز رہی ہے۔

افغان وزیر خارجہ کا راشد خان سے رابطہ، ورلڈ کپ سیمی فائنل میں پہنچنے پر مبارکباد

خیال رہے کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں افغانستان کرکٹ ٹیم کی طرف سے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرنے پر شاہد آفریدی نے ٹیم کو مبارکباد پیش کی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More