کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہوگا کہ عمران خان کو رہا کیا جائے گا، شیخ رشید

ہم نیوز  |  Jun 26, 2024

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان کو رہا نہیں کیا جائے گا، کینیا کی فلم پاکستان میں دہرائی جا سکتی ہے۔

راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئی بیوقوف ہی سمجھتا ہو گا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا کیا جائے گا۔ قوم کسی لیڈر کا انتظار نہیں کرے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہر طرف بھوک ہی بھوک ہے، یہ لڑائی غریب کی لڑائی ہے، حلق سے فلک تک غربت ہے۔ شہباز شریف نے کہا ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے، یہ آئی ایم ایف نے بنایا ہے۔

پاکستان کے سارے حکمران گیٹ نمبر4سے نکلے ہیں، شیخ رشید

انہوں نے بتایا کہ آج کوئی فردِ جرم عائد نہیں ہوئی، ساڑھے 600 لوگوں کو دھوپ میں مارا گیا، پراسیکیوٹر سے آج میری لڑائی ہوئی۔ پراسیکیوٹر نے کہا تھا کہ میں یہاں پیش نہیں ہوں گا، پراسیکیوٹر نے جج کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا، ان کی یہ درخواست مسترد ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More